Advertisement: //lidsaich.net/4/6356527
اسرائیل اور فلسطین کا معاملہ ھمیشہ سے ھی کشیدہ رہا ہے، اس کے اندر کبھی ٹھہراؤ نہین آیاصرف لڑائی کی شدت کم اور زیادہ ھوتی رھتی ہے۔ کوئی بھی حتمی طور پہ یہ نہین کہہ سکتا کہ دنیا کے اس سب سے زیادہ حساس خطے مین اگلے چوبیس گھنٹے کے اندر کیا ھوگا۔ اسرائیل کا اِن دنون دشمن نمبر ایک ایران اور اُسکے اتحادی گروپس بشمول حزب اللہ یہ تو ھین ہی لیکن ایک اور جو گروپ حالیہ سالون مین طاقت کے ساتھ اُبھرا ہے وہ ہے فلسطین کی مسلح تنظیم حماس۔ گذشتہ سال دو ھزار اکیس مین بھی جو گیارہ روزہ جنگ ھوئی ہے حماس اور اسرائیل کی اُس کے اندر حماس نے بھرپور طاقت کا مظاھرہ کر کے بہت سے تجزیہ نگاروں کو ورطۂ حیرت مین یون بھی ڈال دیا کہ کم از کم پینتالیس فیصد اسرائیلی شھر مکمل طور پہ مفلوج ھوئے اور ان کی آبادی حماس کے راکیٹس کی وجہ سے زیرِ زمین پناہگاھون مین چھپی رہی۔ یہ جنگ مسجدِ اقصی مین نمازیون کے خلاف جارحیت اور گاذا پہ اسرائیلی مظالم کے جواب مین حماس نے چھیڑی تھی۔ لیکن اب یہ خوفناک تفصیلات سامنے آ رہی ھین مقبوضہ فلسطین سے کہ اسرائیل نے حماس کے چوٹی کی قیادت کو ختم کرنے کے لیے ٹیمین بنا دی ھین اور اسرائیل کی خطرناک خفیہ ایجنسی موساد کو یہ کام سونپا گیا ہے۔
66666666
اسرائیل کا ایک بڑا اخبار ہے ٹائمز آف اسرائیل انھون نے یہ خبر چند روز پہلے لگائی ہے کہ:
Israel said prepping teams to carry out targeted killings of Hamas leaders abroad
موساد دنیا کی خطرناک طرین خفیہ ایجنسیون مین سے ایک مانی جاتی ہے۔خاص طور پہ انکا یہ جو طریقۂ واردات ہے کہ کس طرح اپنے دشمن کو خاموشی سے ختم کرنا ہے یہ کافی مشھور ہے۔اس کے اندر ایجنٹ بھرتی کرنے کا عمل بھی کافی پیچیدہ ھوتا ہے صرف نظریاتی حضرات کو ہی اس مین بھرتی کیا جاتا ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت گوگی کہ اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے موساد ٹوتھ پیسٹ اور موبائل فون کے ذریعے بھی کاروائیاں کرتی رہی ہے۔ مثلاً اگر ان کا ٹارگٹ کسی تیسرے ملک مین ہے تو وہان سے واپسی کے کئی ھفتے بعد انکی طبعی موت بظاہر واقع ھوتی ہے لیکن تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ باھر کے ملک مین دورے کے دوران ھوٹل مین ٹھرتے وقت جو ٹوتھ پیسٹ ٹارگٹ نے استعمال کی تھی وہ وھان موساد نے رکھوائی تھی اور اُس کے اندر کچھ اس طرح کا زھر تھا جو دیر سے اثر انداز ھوتا ہے ھفتون بعد۔ اور اس طرح کے بھی واقعات ھوئے ھین کہ ایک عام سا موبائل فون اُن کے مخالفین کے کان کے پاس پھٹا ہے ھل کے سے دھماکے سے اور اس سے وہ ھلاک یا زخمی ھوئے ھین۔ برطانیہ کے ایک بڑے اخبار انڈپینڈنٹ نے اس حوالے سے ایک بڑی دلچسپ اسٹوری شایع کی تھی کہ:
Poisoned toothpaste and exploding phones new book chronicles Israel’s 2700 assassination operations
یہ دو ھزار اٹھارہ کی اسٹوری ہے تب رہورٹ ھوا تھا کامل اسرائیلی خفیہ ادارے موساد اور شین بیت نے ستائیس سو بڑے ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ۔ اسی لیے اسکو دنیا کی چند خطرناک ایجنسیز مین اے ایک مانا جاتا ہے۔
ھزارون سال پرانی یھودی مذھبی کتاب تلمود کی ایک عبارت ہے کہ “ اگر آپ دیکھین کہ دشمن آہ کو مارنے آ رہا ہے تو اُنھین اور پہلے آپ اُس کو ختم کردین” بظاہر یھی فلسفہ موساد کا بھی رہا ہے کہ وہ اپنے پوٹینشل تھریٹس کو بھی نشانہ بناتے رہتے ھین ۔ لھاذا یہ وہ فورس ہے جس سے حماس مقابلہ کر رہی ہے اور بڑا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے۔ اس اے آپ اندازہ لگا سکتے ھین کہ اس خطرناک تنظیم سے بچنے کے لیے اس سے ایک ھاتھ آگے رہنے کے لیے حماس کس سطح پہ جا کے رِزسٹنس کر رہی ھوگی۔ حال ہی مین ایران کے ایک بڑے ٹارگٹ کو موساد نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والی مشین گن کے ذریعے دور سے نشانہ بنایا تھا جو کہ ایک نیا اچھوتا خیال تھا اور غالبا پہلی بار اس طرح سے کوئی کاروائی ھوئی تھی۔ تو بڑے خطرناک دنیا مین ھم اس وقت رہ رہے ھین جھان ٹوتھ پیسٹ بھی ایک ھتھیار کے طور پہ استعمال ھو رہا ہے اور جیب مین پڑا بظاہر بے ضرر سا موبائل فون بھی اسلحے کے طور پہ استعمال ھو رہا ہے۔
(The Blank Page Official)
Support us:
Patreon : https://www.patreon.com/theblankpageofficial
Reach us at:
Youtube: https://www.youtube.com/TheBlankPageOfficial
Twitter: https://twitter.com/PageBlank
Facebook: https://www.facebook.com/TBPOfficial1/
Comments
Post a Comment